اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کی ہے
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی جانب سےسپریم کورٹ میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کرنے کا نوٹس لے لیا اور ان کی سرزنش کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور معاون خصوصی ظفر مرزا کافرض تھاکہ وہ اعلیٰ عدلیہ کےسامنےحکومتی کاوشوں کوجامع اندازمیں پیش کرتے لیکن وہ مرزاسپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

0 Comments