محبت کرنے کے لیے نہ تو عمر کی کوئی قید ہوتی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی سرحد یا شرط ہوتی ہے ایسی ہی محبت کرنے والی اس جوڑی کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے جو کہ بظاہر دیکھنے میں بہت چھوٹے ہیں مگر ان کے محبت کرنے والے دل ایک دوسرے کی محبت میں کسی بھی عام جوڑے کی طرح بہت بڑے ہیں- اور اس جوڑے کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے مختصر ترین جوڑے کے خطاب سے بھی نوازہ گیا ہے ۔ پاولو اور کیٹیوسیا کا تعلق برازیل سے ہے اور ان پاولو کا قد صرف 90 سینٹی میٹر جب کہ کیٹیوسیا کا قد صرف 91 سینٹی میٹر ہے
اس جوڑے کا تعلق ایک دوسرے سے سوشل میڈيا کے ذریعے آن لائن ہوا پاولو کیٹیوسیا کو دیکھ کر پہلی نظر ہی میں اس کی محبت میں گرفتار ہو گیا- مگر کیٹیوسیا کو پاولو ایک بہت ہی بور انسان محسوس ہوا اور اس کے فوری اظہار محبت نے اسے الجھن میں ڈال دیا نتیجے کے طور پر اس نے اسے اٹھارہ ماہ تک بلاک کر دیا اور اس سے ہر قسم کے رابطے ختم کر دیے



0 Comments